اُڈپی، 2۳ مارچ (ایس او نیوز) آج صبح سنتے کٹّے جنکشن پر پیش آئے درد ناک سڑک حادثہ میں ایک باپ اور بیٹی موت کا شکار ہوگئے ۔ جن کی شناخت ٹی گنیش پائی اور گائیتری پائی کے طور پر کی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ گائیتری ہبلی سے اڈپی آئی تھی اور اسے اپنی اسکوٹر پر اس کے والد گنیش پائی گھر لے جارہے تھے ۔ اس دوران سنتے کٹّے جنکشن کراس کرتے وقت کیرالہ سے کولور جانے والی سرکاری ایئر کنڈیشنڈ بس نے اسکوٹر کو ٹکر ماری ۔ تصادم کے نتیجے میں گائیتری نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ جبکہ اس کے والد نے اسپتال پہنچنے کے بعد آخری سانس لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ گنیش (58 سال) کوسٹل سیکیوریٹی فورس میں اے ایس آئی کے طور تعینات تھے ۔ اڈپی ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔